Urdu Tools اردو ٹولز
Android app by Sarbakaf Group. Tools · Sarbakaf Group
- Store rating
- Unknown
- Store rating count
- Unknown
- Download price
- Free to download
- In-app purchases
- Not listed in captured metadata
- Version
- 1.0.0
- Listing last refreshed
- 2026-09-12
View the original store listing
Store description excerpt
اردو ٹولز کا تعارف اردو ٹولز اردو سے متعلق کارآمد ٹولز کا ایک اپڈیٹ ہوتا ہوا ذخیرہ ہے جن کی ضرورت عوام کو پڑتی رہتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ چونکہ یہ ذخیرہ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے، چنانچہ آپ کو نئے ٹولز کے لیے بار بار ایپ کے اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نیز ہمیں بھی اگر کسی "ٹول" کسی بگ(خامی) کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کے کہنے پر آرام سے اسے درست کر سکیں گے اور وہ فوراً تمام لوگوں تک پہنچ جائے گا۔ ہاں البتہ ایپ میں کچھ بڑی تبدیلیاں کی گئیں تب اسے اپڈیٹ کرنا ناگزیر ہوگا۔ ہمارا ارادہ اسی ایپ میں دیگر کئی ٹولز کو ڈالنے کا تھا، مثلاً تقطیع اور لغات، تراجم وغیرہ، لیکن چونکہ اس کے لیے پہلے سے کئی ایپس موجود ہیں، اور ہماری ایپ "قافیہ ایکسپرٹ" میں یہ سہولت عمدگی سے کام کرتی ہے، اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ جلد از جلد کنورژن کے ٹولز ڈال دیے جائیں۔ چنانچہ ایپ کے پہلے ورژن میں آن لائن ٹولز کا سسٹم جاری کر دیا گیا ہے، اور دو اہم ترین آف لائن سسٹمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں: ۱ کسٹم کوڈ اگر کوئی ٹول فی الحال موجود نہیں ہے تو ماہرین حضرات خود اس کے لیے "جاواسکرپٹ" کوڈ لکھ کر ٹیسٹ اور استعمال کر سکیں۔ اگر کوڈ دوسروں کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے تو ہم سے رابطہ کر کے اسے ایپ میں شامل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ یوں ایپ تمام حدود سے آزاد ہو جاتی ہے۔ کسٹم کوڈ کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ کوئی بھی کسی سے بھی ہر کوڈ شیئر کر سکے گا، اس کے لیے باقاعدہ گروپ بنائے جا سکتے ہیں جہاں ان کوڈز کا ذخیرہ کیا جائے اور عوام خوش باش جب چاہے تب من پسند کوڈ اٹھا کر ایپ میں استعمال کر سکے۔ یوں، ایپ کا "آن لائن ٹولز" والا سیکشن محض ایک آپشن کی چیز بن جاتا ہے، اصل میں تو ایپ میں لا تعداد ٹولز استعمال ہو سکیں گے۔ ان کوڈز کو صارف کی "فون میموری" میں محفوظ کرنے کا نظام اس میں چار چاند لگا دے گا۔ ۲ ری پلیسر(مبدل) سب سے زیادہ ضرورت جو ہمیں پڑتی ہے، وہ ہے "ایک چیز کو دوسری سے بدلنا"۔ مثلاً کسی تحریر میں موجود تمام (انگریزی/عربی) نمبرات کو "اردونمبرات " میں بدلنا،یا انگریزی فل اسٹاپ کو اردو ختمے سے بدلنا، یا "دو اسپیس" کو ایک اسپیس سے بدلنا وغیرہ۔ اس کے لیے ایپ میں 2 لسٹس دی گئی ہیں، آپ پہلے ڈبے میں ان چیز وں کی لسٹ بنائیں جو تلاش کرنی ہوں، اور دوسرے ڈبے میں ان کے متبادلات ڈال دیں۔ مثلاً لسٹ 1 لسٹ 2 0 ۰ 1 ۱ 2 ۲ وغیرہ! بس، پھر اسے استعمال کریں، ٹول ایک کلک پر تمام چیزیں بدل ڈالے گا۔ گزارش ایپ اچھی لگے تو دعاؤں سے نوازیے۔ دوستوں کو بتائیے۔ پلے اسٹور پر تبصرہ کیجیے۔ نیز کچھ تجاویز ہوں تو بے جھجک بتائیے تاکہ اگلی اپڈیٹ میں اسے شامل کیا جا سکے۔ دعاؤں کا طالب شکیب احمد
Review coverage
AppRill has captured 0 reviews for this app. This is a collected sample, separate from the store rating count. Latest review capture: Not captured yet.
Recent captured chart positions
No chart positions have been captured for this app yet.
Chart position, rating count and review coverage do not establish downloads, revenue or profit. Understand the differences.